الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت اپنے غزہ اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے ، سرور احمد قریشی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 26 مارچ 2024 16:41

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ 2024ء ) الخدمت فاؤنڈیشن نوابشاہ کی جانب سے ایک مقامی ہوٹل میں مختلف شعبہ جات کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گلشن میمن تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حماد بھٹو ، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی سرپرست امیر جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیرآباد سرور احمد قریشی تاجر رہنما حاجی محمد اسلم شیخ ، حاجی شفیع الرحمن جدون، یاسر قیوم،  جماعت اسلامی نوابشاہ کے نائب امیر نجف رضا، گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فھد عرف گڈو و دیگر شامل تھے اس موقع پر شرکاء کی جانب سے 25 لاکھ روپے سے زائد کے عطیات کا اعلان کیا گیا ڈاکٹر گلشن میمن نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء سے اپیل کی کہ ایسے اداروں کی سرپرستی ضروری ہے تاکہ یہ اپنے منصوبے جاری رکھ سکیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے کہا کہ الخدمت دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کر رہی ہے پاکستانی عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت اپنے غزہ اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی جو مدد کر رہی ہے اس کے اپنے پرائے سب معترف ہیں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حماد بھٹو کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عمران احمد باجوہ نے شرکاء کے سامنے ایک سال کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جس میں صحت ، تعلیم ، صاف پانی کی فراہمی ، آرفن بچوں کی تعلیم و تربیت ، روزگار کی فراہمی و دیگر منصوبوں پر 35 ملین سے زائد کے اخراجات کیے گئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر انجینئر محمد سلمان رؤف نے معزز مہمانوں کو جن میں ڈاکٹرز ، پروفیسر ، تاجر حضرات و دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے الخدمت کے رضاکاروں کے جذبوں اور خدمات کو بھی سراہا جو ڈیزاسٹر اور عام حالات میں اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں تقریب سے انجینئر عبدالوہاب خان نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈاکٹر گلشن میمن و دیگر مہمانوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔


نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں