نوا بشاہ ،کوروناسے متاثرہ شخص کی تدفین میں بے احتیاطی،خاندان کے 7 افراد بھی متاثر

لاپرواہی برتنے پر محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 23 اپریل 2020 23:25

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2020ء) نواب شاہ میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے شخص کی تدفین میں بے احتیاطی کے باعث مرحوم کے خاندان کے 7 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر ابرار احمد کے مطابق نواب شاہ کے علاقے منوآباد کے رہائشی سعید قریشی کا 18 اپریل کو کورونا سے انتقال ہوا تھا اور اس کی تدفین احتیاطی تدابیر کے بغیر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کورونا سے فوت ہونے والے شخص کے گھر کے اطراف کی 5گلیاں 5 روز سے سِیل ہیں ،تدفین میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ،انہوں نے بتایا کہ مرحوم سعید قریشی کے اہلخانہ کے 20افراد کے سیمپل لیے تھے جن میں سے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ابرار احمد کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور لاپرواہی برتنے پر محکمہ صحت اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں