ماتمی جلوسوں ومجالس کی ڈرون کیمرا کے ذریعے رکارڈنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیرآباد

جمعہ 5 اگست 2022 22:32

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شہید بینظیرآباد طارق علی سولنگی کی زیر صدارت میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کاایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی ممبران ڈی ایس پی پولیس حبیب الرحمان لاشاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام عباس گوراہو کے علاوہ انچارج سی آئی اے مبین احمد پرہیاڑ، صدر پریس کلب مشرف علی بھٹی،رضوان علی تھیبو،منظور علی بگھیو، اے کی ڈاہری اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق علی سولنگی نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں ومجالس کی ڈرون کیمرا کے ذریعے رکارڈنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعی سے بچاؤ کے لئے تمام صحافی حضرات سے گذارش ہے کہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر تصدیق کے کوئی بھی خبر جاری نہ کریں اورکسی بھی ناخوشگوار واقعی کی صورت میں میڈیا کے نمائندے انتظامیاں سے تصدیق شدہ خبر جاری کریں تاکہ عوام میں افرا تفری نہ پھیلے اور حقیقی صورتحال عوام تک پہنچ سکے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سماج دشمن اور پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر سوشل میڈیا پر شرانگیز ی و افواہیں پھیلا کر امن وامان میں خلل ڈالنے کی کوشش کریں گے اس لئے کوئی بھی خبر یا پوسٹ بغیر تصدیق کے ہرگز شئیر نہ کی جائے سوشل میڈیا پر کسی بھی شرانگیز پوسٹ اور مذہبی نفرت پھیلانے والی وال چاکنگ و پمفلیٹ کی تقسیم کے متعلق فوری طور پرضلع انتظامیہ کے کنٹرول روم کے فون نمبر 02449370334 پر اطلاع دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں پر کڑی نظر رکھیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا جبکہ کسی بھی مسئلے کی صورت میں کمیٹی کے علاوہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد کے دفاتر میں قائم مانیٹرنگ سیل سے بھی رابطہ کرکے معلومات لی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور امن کمیٹی کے مرائان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقینی دلاتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں شر انگیز و سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے بیلنس رپورٹنگ کی جائے گی۔

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں