آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این ای207 کیلئے منظور

آصف زرداری ملک میںجمہوریت کے فروغ کیساتھ معاشی مسائل کو بہتربنائیںگے،فاروق ایچ نائیک

جمعرات 21 مارچ 2024 17:04

آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی این ای207 کیلئے منظور
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے این اے 207کی نشست پر کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زردای کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں پیش ہوئے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت کے استحکام کیلیے کوشاں ہیں صدر مملکت ملک میں جمہوریت کے فروغ کیساتھ معاشی مسائل کو بہتربنائیںگے ان کے ویژن اور مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میںانہیں عوام کے بھرپور ساتھ اور حمایت درکار ہے ۔انہوں نے کیا کہ آصفہ بھٹو زرداری حلقہ این اے 207 نواب شاہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی اوران کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں