زیرزمین کلیمپ لگا لاکھوں کی گیس چوری کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

منگل 2 اپریل 2024 16:15

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے گیس چوری کرنیوالے ملزم کو پکڑلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹمر ریلیشن ڈپارٹمنٹ کی اینٹی گیس تھیفٹ ٹیم نے نوابشاہ بھنگوار کالونی میں چھاپہ مارا، جہاں سے زیرزمین کلیمپ کے ذریعے براہ راست گیس چوری کرنے والے ملزم کو پکڑ لیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق ملزم لاکھوں روپے کی گیس چوری کرکے گھریلو صارفین کو بیچ رہا تھا۔ایس ایس جی سی نے کہا کہ 10 گھروں کو گیس سپلائی کرنیوالے 4 ڈائریکٹ کلیمپس کو منقطع کردیا گیا، مستقبل میں گیس چوری روکنے کیلئے علاقے کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

نواب شاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں