جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 3 قبائل میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر مسلح تصادم ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 1 مئی 2020 13:14

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 3 قبائل میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں نے ایک دوسرے پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے رات بھر شدید فائرنگ کی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں زمین کی ملکیت کے معاملے پر 3 قبائلی گروپوں نے پہاڑوں پر مورچہ زن ہو کر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے رات بھر ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی۔اعظم ورسک میں رات بھر ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ڈی پی او جنوبی وزیرستان شوکت علی کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں