شمالی وزیرستان ،ْسیکیورٹی فورسزپر دہشتگردوں کی فائرنگ، 5 اہلکار زخمی

جمعرات 13 ستمبر 2018 19:57

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2018ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل بویا گاؤں بادامی کلہ میں گشت کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ علاقے میں گشت کررہے تھے، زخمیوں میں سے ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں میں نائیک رحمن ظفر، سپاہی سید جبار شاہ، سپاہی خرم، سپاہی علی رضا اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال منتقل کیا ،ْبعدازاں علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں