شدید برفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

ْ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،ْفوجی حکام

ہفتہ 12 جنوری 2019 15:30

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) شدید برفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق موسم کی شدت اور بھاری برفباری کے باوجود فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور فوج کے جوانوں نے شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردار تاریں لگانے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فوجی حکام نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے فینسنگ میں رکاوٹ نہیں آئی۔

فوجی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام عمل کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔فوجی حکام نے بتایا کہ شوال میں بھاری برفباری ہورہی ہے مگر پھر بھی فینسنگ پر کام نہیں رکا۔فوجی حکام نے کہاکہ موسم کی شدت سیکیورٹی فورسز کو وطن کے دفاع سے غافل نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں