شمالی وزیرستان میں پانچ جون سے جاری چمپئین شپ ٹرافی میگا سپورٹس گالا اختتام پذیر

پیر 17 جولائی 2023 21:58

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2023ء) شمالی وزیرستان میں پانچ جون سے جاری چمپئین شپ ٹرافی میگا سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا ۔مجموعی کارکردگی کی بنیادی پر تحصیل میران شاہ نے میدان مارلیا اورسات مقابلوں میں پہل اور دو میں دوسری نمبر کے ساتھ94نمبروں حاصل کرکے چمپئین تحصیل کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مختلف مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 36ٹیموں میں فٹ بال کی چمپئین ٹرافی سیلاب کلب میران شاہ نے اپنے نام کر لی، سول انتظامیہ میں بہترین کارکردگی پر تحصیل میر علی نے پہلی جبکہ رزمک نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اے سی میر علی خالد عمرا ن اور تحصیل دار غنی الرحمن اور ایس ایچ او تھانہ میران شاہ ابراہیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا انعامات ایک پر وقار اور رنگا رنگ تقریب میں دئے گئے جس کی مہمان خصوصی میجر جنرل نعیم اختر جی او سیون ڈویژن میران شاہ تھے۔\378

شمالی وزیرستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں