صفائی نصف ایمان ہے ،اس سے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر

منگل 7 جون 2022 00:33

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمران صفدر نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ،صفائی رکھنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے ،چھتوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور گردو نواح میں صفائی آگاہی مہم کے ذریعے پیغام پہنچائیں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے تحصیل رسپانس کمیٹی نوشہرہ ورکاں کی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،میٹنگ میں تحصیل بھر کے اداروں کے سربران اور فوکل پرسن ایم پی اے چوہدری عرفان بشیر و دیگر نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ اداروں کے سربراہان اپنے ارد گرد خیال رکھیں تا کہ ڈینگی کا لاروا پیدا نہ ہو سکے اور اس پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ قبرستان، ٹائر شاپس اور کباڑکانوں کے وزٹ کریں ۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں