نوشہرہ ورکاں ، نان اور تندوری روٹی کی نئی قیمتیں مقرر

پیر 15 اپریل 2024 13:09

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ محمد طارق قریشی کی جانب سے نوشہرہ ورکاں بھر میں نان اور تندوری روٹی کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی،100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر ،120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں