نوشہرہ ورکاں شاہین فٹبال کلب کے کوچنگ کیمپ میں پہلے ہی دن 100 سے زائد بچوں کی انٹری

پیر 6 مئی 2024 16:14

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) نوشہرہورکاں شاہین فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام 10 روزہ فٹبال کوچنگ کیمپ میں پہلے ہی دن 100 سے زائد بچوں کی انٹری۔ حافظ ذکااللہ زبیر DFA گوجرانوالہ ،دلاور وحید سینئر نائب صدر DFA گوجرانوالہ،کامران اشرف (نیشنل ریفری)محمد ندیم انصاری میڈیا ایڈوائیزر DFA گوجرانوالہ،محمد اکرم کوچ ایور گرین F/Cکامونکی نے شرکت کی ۔

اس موقع پر صدر DFA کا کہنا تھا کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نیشنل لیول کا ٹیلنٹ اُبھرے گا ۔ بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے اور شاہین کلب آفیشنلز سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کوچنگ کیمپ آرگنائز کرنے پر شاہین فٹ بال کے صدر یٰسین ارشد ،سیکرٹری جنرل ارشاد نجم ،ہیڈ کوچ پروفیسر منور ،کوچ وسیم علی شاہ، کیمپ انچارج عرفان بٹ ،میاں تنویر اور دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباددی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایف اے گوجرانوالہ کی طرف سے شاہین فٹبال کلب کو دو انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ کے فٹ بال گفٹ کئے ۔ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے مایہ ناز کو چ محمد ندیم طاہر نے بچوں کو فٹ بال گیم کی ابتدائی ڈرلز کروائیں۔انہوں نے بچوں کے جوش اور ولولہ کی تعریف کی ۔ نوشہرہ ورکاں میں اپنی نوعیت کے پہلے لگنے والے فٹبال کیمپ میں 100 سے زائد بچوں نے شرکت کی ۔بعض والدین اپنے بچوں کو فٹبال کوچنگ میں خود چھوڑنے آئے۔ شاہین فٹ بال کلب کے آفیشلز کا کہنا ہے کیمپ 15 مئی تک روزانہ 5:30تا 6:30بجے شام جاری رہے گا ۔\378

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ ورکاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں