ْنوشہرہ‘ سرکاری نرخنامے پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی‘ خواجہ سکندر ذیشان

اتوار 20 مئی 2018 18:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خواجہ سکند رذیشان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں، متعدد گراں فروش دھرلئے گئے،بھاری جرمانے بھی عائد کرلیے گئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے گا وہ اپنے دفتر میں رمضان المبارک کے حوالے سے ضلع میں اشیاء خور ونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

ڈی سی نوشہرہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام بڑے بازاروں اور قصبوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس کی خصوصی ڈیوٹیا ں لگائی گئی ہے۔ رمضان المبارک کے ابتدائی تین دنوں کے دوران تما م اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس مجسٹریٹس نے خصوصی چھاپے مارے اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنیوالوں، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش فروخت کرنیوالوں کی خلاف سخت کاروائیاں کی۔

کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی میڈم بینش عمران، فوڈ کنٹرولر نوشہرہ جناب اشفاق خان اوراسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے 600 سے زائد دوکانداروں، قصائیوں، سبزی فروشوں، فروٹ فروش اور کریانہ سٹورز چیک کئے، اور اس دوران 27 افراد کیخلاف سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش کی فروخت پر چالان کرکے ڈیڑھ لاکھ ((150000سے زائد جرمانے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کردئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خود مہم کی نگرانی کررہے ہیں اورتما م اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے خصوصی چھاپے مارنے کا حکم دیا ہے اور مسلسل خلاف ورزی کرنیوالوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیاہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں عوام الناس کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخنامے پر مل سکے اور کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں