نوشہرہ ورکاں،پرائیویٹ سکولوں کیلئے ٹریفک پولیس کا این او سی لینا لازمی قرار

پیر 14 جنوری 2019 15:20

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ فیض، سی او ایجو کیشن بشیر زا ہد گورائیہ، سی ٹی او ٹریفک غلام عباس تارڈ گوجرانوالہ اور دیگر افسران کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کے مطابق آئندہ کو ئی بھی پرائیویٹ سکول ٹریفک پولیس کے این او سی کے بغیر نہیں کھل سکے گا اور پارکنگ مقام نہ بنانے پر جرمانہ کے علاوہ سکول کی رجسٹریشن بھی ختم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے سے قائم سکول مالکان بھی اس حکم پر عمل درآمد کے پاپند ہونگے۔انتظامی اور ایجوکیشن اداروں کو سر کلر جاری کر دیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں