نوشہرہ کین، آکوڑہ خٹک میں شدید آندھی اور طوبان سے کچن ہ کی خستہ حال چھت گرنے سے خاتون ہوگئی

اتوار 19 مئی 2019 21:16

!نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) نوشہرہ کے علاقے آکوڑہ خٹک میں شدید آندھی اور طوبان سے کچن ہ کی خستہ حال چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کے زرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے کچن کی چھت کے ملبے سے خاتون کو نکالا ہسپتال منتقلی کے دوران 38سالہ شاہین بی بی سر پر چوڈ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے خاتون کے ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر خاتون کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ریسکیو 1122کے مطابق حالیہ طوفان کی وجہ سے اکوڑہ خٹک کے مقام پر شاہین بی بی عمر 38 سال سکنہ اکوڑاخٹک گھر میں کام کر رہی تھی کہ اس دوران اندھی کی وجہ سے چھت پر پڑا سریہ اس پر آگرا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئی۔ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں پر بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں