شیخان جلوزئی میں بیٹے نے فائرنگ سے باپ کو شدید زخمی کردیا

اتوار 12 جولائی 2020 21:00

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) نوشہرہ کے علاقے شیخان جلوزئی میں سفاک بیٹے نے باپ پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا منشیات کا عادی بیٹا باپ سے نشہ خریدنے کے لیے رقم کا مطالبہ کررہا تھا ،جلوزئی پولیس نے اقدام قتل کے جرم مین مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی حیدر ولد علی اکبر سکنہ شیخان جلوزئی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنی دکان کھولنے کے لیے جارہے تھے اس کا بیٹا امیر حیدر اس کے پیچھے آرہا تھا اور نشے کے لیے رقم کا مطالبہ کررہا تھا میرے انکار پر میرے بیٹے امیر حیدر نے مجھ پر فائر کرکے مجھے زخمی کردیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا جلوزئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں