نوشہرہ ورکاں، سابقہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص جاںبحق، دو شدید زخمی

ہفتہ 1 اگست 2020 21:50

نوشہرہ ورکاں۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2020ء) علاقہ تھانہ تتلے عالی موضع بھدے میں سابقہ دشمنی کی بنا پر ایک گروپ نے فائرنگ کرکے دوسرے گروپ کے ایک شخص کو قتل جبکہ دو کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث گروپ کے متعدد مسلح افراد نے مخالف قمر گروپ کے چار افراد زوہیب، ہاشم، عامر اور ندیم پر اسوقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ عید کی نماز پڑھ کر واپس گھر جاتے ملزمان کے ڈیرہ کے قریب پہنچے تھے، فائرنگ سے عامر موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد ندیم اور ہاشم شدید زخمی ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

زرائع کے مطابق مضروب ندیم کی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جو گوجرانوالہ ہسپتال میں زیر علاج ہے اور فریقین کی دیرینہ دشمنی میں قمر گروپ کے اب تک سات افراد جاںبحق ہو چکے ہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں