نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم شہری نے کمیونٹی کی خدمات کے صلے میں پاکستان اور پاکستانیوں کا نام روشن کردیا

اتوار 13 جون 2021 17:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ سے تعلق رکھنے والے برطانیہ میں مقیم شہری نے کمیونٹی کی خدمات کے صلے میں پاکستان اور پاکستانیوں کا نام روشن کردیا۔ ملکہ برطانیہ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری راج ولی خٹک کو کمیونٹی خدمات کے صلے میں برٹش ایمپائر میڈل کے لئے نامزد کردیا۔ راج ولی خٹک کو ملکہ برطانیہ سرکاری تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کریگی۔

برٹش ایمپائر میڈل برطانوی اور دولت مشترکہ کا ایوارڈ ہے جو کہ برطانیہ کے ملکہ، ولی عہد کے ذریعے قابل، لائق سول یا فوجی خدمات کے اعتراف میں ہر سال دیا جایا تا ہے۔یہ پاکستان اور خاص کر صوبہ خیبر پختونخوا کے لئے ایک فخر کا لمحہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری راج ولی خٹک کو برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ نے برٹش ایمپائر میڈل کے لئے نامزد کرلیا۔

(جاری ہے)

یہ میڈل ان کو ایک سرکاری تقریب میں دیا جائیگا۔ہر سال برطانیہ میں زندگی کے تمام شعبہ جات میں خدمات پر نامزد افراد کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی شہری راج ولی خٹک گذشتہ کئی سالوں سے برطانیہ کے شہر السبری (Aylasbury) میں رہائش پذیر ہے۔ جہاں وہ مقامی سیاست اور کمیونٹی کی خدمت میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہے۔راج ولی خٹک کا تعلق خیبر پختونخو اکے علاقے چراٹ صالح خانہ سے ہے۔

خٹک نامہ کے 80فیصد سے زائد افراد برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں تجارت، پرائیویٹ ملازمتوں،سیاست مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنا فعال کردار ادا کر کے زرمبادلہ اپنے ملک بھجواتے ہیں۔اور ملکی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔راج ولی خٹک کا تعلق بھی انہی محنت کش پاکستانیوں سے ہے جو 1975 میں برطانیہ جاکر کاروبار اور ملازمت سمیت کمیونٹی کی خدمت شروع کی۔

1995 میں بیس سالہ خدمات کے بعد ان کا انتخاب بطور لوکل کونسلر ہوا۔ 2001 سے 2005 تک وہ اس علاقے کے مئیر بھی رہ چکے ہیں۔جبکہ اس کے بعد وہ پروفشنل رکن بھی منتخب ہوئے۔وہ ابھی بھی بکنگھم شہر کے کونسلر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔راج ولی خٹک کے بکنگھم پیلس سے بھی خصوصی مراسم ہے۔ ان کی دعوت پر ملکہ برطانیہ ان کی کمیونٹی کا دورہ بھی کرچکی ہے۔ راج ولی خٹک چیریٹی کے کاموں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں اور معذود خصوصی افراد کے لئے ایک ادارہ چلا رہے اور اس حوالے سے بھی وہ متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔

برٹش ایمپائر میڈل کے لئے نامزد ہونے والے راج ولی خٹک نے اعزاز پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔اور پاکستان اور پاکستانیوں کا نام روشن کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں گے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں