پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکنوںکاپارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیتوں میں ضلعی ، تحصیل اور مقامی تنظیموں کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار

اتوار 19 ستمبر 2021 18:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکنوںنے پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیتوں میں ضلعی ، تحصیل اور مقامی تنظیموں کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا، ملک کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی اہم شخصیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہو تو ضروری ہے کہ اس ضلعے ، تحصیل یا مقامی تنظیم کے ساتھ مشاورت کی جائے ، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سعید اللہ نے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری فلک ناز خان ، تحصیل نوشہرہ کے صدر ملک ہدایت ، تحصیل جہانگیرہ کے صدر نجیب اللہ خٹک ، تحصیل پبی کے صدر الیاس خان نوشہرہ کینٹ کے رہنما احمد حسین عرف گلو ، پیپلز لیبر ونگ کے رہنما حاجی لیاقت علی کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک کو پاکستان پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ان کی شمولیت کے طریقہ کار پر صوبائی قیادت سے شکوہ ہے ، انجینئر طارق خٹک کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے اور نوشہرہ کے کارکنوں کو تو دور کنار ضلعی تنظیم کے اہم عہدیدار وں کو بھی اس شمولیت کا علم نہیں تھا پارٹی کے کارکن پارٹی میں شامل ہونے والوں کو نہ صرف خوش آمدید کہیں گے بلکہ خوشی کا اظہار کرکے اہم شخصیات کی شمولیتوں کو پارٹی کیلئے نیک شگون قرار دیں گے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی و مرکزی قیادت پارٹی رولز اور ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھے اور کسی بھی اہم شخصیت یا عام کارکنوں کی پارٹی شمولیتوں کے بارے میں ضلعی ، تحصیل یا مقامی کارکنوں کو اعتماد میں لیکر مشاورت سے فیصلے کریں نہ کہ اوپر سے فیصلے مسلط کئے جائیں ، اوپر سے فیصلے مسلط کرنے کا رجحان اب ختم ہونا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ضلعی ، تحصیل و مقامی تنظیموں کو نظر انداز کرکے کوئی بھی شمولیت پارٹی مفاد میں نہیں ہو تی اور نہ کارکنوں کو بائی پاس کرکے اچھے نتائج کی امید رکھی جا سکتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے کارکن محسوس کر رہے ہیں کہ پارٹی میں وہ عناصر جو ماضی میں اپنے منفی کردار کی وجہ سے ضلع نوشہرہ میں پارٹی کو نقصان پہنچاتے رہے اور اب بھی ان کی وجہ سے پارٹی کارکنوں اور شمولیت کرنے والوں کے درمان پہلے ہی روز غیر اعتمادی کی فضا قائم کررہے ہیں انہوں نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان منفی رویات کا تدارک کریں اور خیبر پختونخواہ کے ہر ضلعے میں شمولیت کے دوران اس ضلعے کی تنظیموں اور کارکنوں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں بصورت دیگر اس سلسلے میں پارٹی ذمہ داروں کی تمام تر کوششیں ضائع ہو گی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں