تھانہ نوشہرہ کینٹ کے سامنے واقع پوسٹ افس سے لاکھوں روپے چوری کی واردات،رپورٹ درج

ہفتہ 8 اگست 2020 16:17

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) تھانہ نوشہرہ کینٹ کے سامنے واقع پوسٹ افس سے لاکھوں روپے چوری کی واردات نوشہرہ کینٹ پولیس نے رپورٹ درج کر کے واقعہ کو پوسٹ افس اہلکاروں کے مابین آپس کی چپقلش قرار دے کر ایک دوسرے کو پھنسانے کیلئے کا نام دیاکینٹ پولیس نے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کینٹ کے سامنے چند قدم پر واقع راحیل پلازہ میں کرایہ پر کئی سالوں سے قائم ڈاکخانہ سے تقریبا ایک لاکھ روپے پراسرار طور پر غائب ہے اور پوسٹ افس اہلکار ان کو چوریقرار دے رہے ہیں جس کے لئے اہلکار نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی درج کرنے کیلئے گئے لیکن نوشہرہ کینٹ پولیس اور ڈی پی او نوشہرہ کے ترجمان اس واقعہ کو پوسٹ افس نوشہرہ کینٹ کے اہلکاروں کے مابین چپقلش قرار دے کر ایک دوسرے کا پھنسانے کی سازش کانام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں