نوشہرہ،شہید نور الحسن کے بہیمانہ قتل اور کیمرہ مین کو شدید زخمی کرنے کے خلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج شدید

نوشہرہ اور صوابی کے صحافیوں کا مشترکہ احتجاجی جلسہ ،جی ٹی روڈ جہانگیرہ چوک میں احتجاجی جلسہ،تاجران سماجی تنظیموں کے ارکان کا احتجاجی جلسہ

بدھ 5 دسمبر 2018 20:01

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) نوشہرہ الیکٹرانک میڈیا کے معروف صحافی اور گلوبل یونین اف جنرئلسٹ خیبرپختونخوا کے صدر شہید نور الحسن کے بہیمانہ قتل اور ان کے کیمرہ مین کو شدید زخمی کرنے کے خلاف نوشہرہ کی تحصیل ہیڈکواٹر جہانگیرہ میں صحافیوں کا دوسرے روز بھی صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج شدید احتجاج۔پرس کلبوں کے باہر سیاہ جھنڈے اور مزمتی بینرز لگائیں گئے۔

نوشہرہ ڈسٹرکٹ یونین اف جنرئلسٹ ضلع نوشہرہ اور صوابی کے صحافیوں کا مشترکہ احتجاجی جلسہ جی ٹی روڈ جہانگیرہ چوک میں احتجاجی جلسہ سیکڑیوں صحافیوں تاجران سماجی تنظیموں کے ارکان نے احتجاجی جلسہ میں شرکت کی۔مشتعل مظاہرین نے ازادی صحافی کے حق شہید صحافی نور الحسن شہید کے بہمانہ قتل کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے شدید نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

صحافیوں نے جہانگیرہ جی ٹی روڈ چوک میں لیٹ کے احتجاج کیا جس سے جی ٹی روڈ مکمل طور پر بلاک ہوگیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یونین اف جنرئلسٹ ضلع نوشہرہ کے صدر سید ندیم مشوانی نے مطالبہ کیاکہ ملک میں صحافیوں کو چن چن کا قتل کیاجارہا ہے صحافی عدم تحفظ کے شکار ہوگئے ہیں صحافی نور الحسن شہید کا قتل کھولی دھشت گردی ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائیں اور شہید صحافی نور الحسن کے لیے شہید پیکج کا اعلان کیا جائیں۔

شہیدصحافی کے مقدمہ قتل اقدام قتل میں انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی جائیں۔تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ الیکٹرانک میڈیا کے معروف صحافی اور گلوبل یونین اف جنرئلسٹ خیبرپختونخوا کے صدر شہید نور الحسن کے بہمانہ قتل کے دوسرے روز نوشہرہ کی تحصیل ہیڈکواٹر جہانگیرہ جی ٹی روڈ پر نوشہرہ ڈسٹرکٹ یونین اف جنرئلسٹ ضلع نوشہرہ اور صوابی صحافی برادری نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سیکڑوں مشتعل صحافیوں نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی ہاتھوں میں پلے کارڈز اور شہید نورالحسن کے بہمانہ قتل کے خلاف مذمتی نعرے اور ملزمان کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔صحافیوں کا احتجاجی جلوس پرس کلب جہانگیرہ سے شروع ہوا احتجاجی ریلی اسٹیشن روڈ سے ہوتی ہوتی ہوئی جہانگیرہ جی ٹی روڈ اور چوک پہنچی جہاں پر مشتعل صحافیوں نے شہید صحافی نورالحسن کے بہمانہ قتل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور جی ٹی روڈ میں دھرنا دیا۔

احتجاجی جلسہ سے ڈسٹرکٹ یونین اف جنرئلسٹ نوشہرہ کے صدر سید ندیم مشوانی،بزرگ صحافی سید علی خٹک،جہانگیرہ پرس کلب کے صدر زبیر خان،صوابی یونین اف جنرئلسٹ کے صدر احسان یوسفزئی،سید عارف شاہ،ہارون اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے صحافی برسرپیکار ہیں اس خاموش طاقت صحافیوں کی زبان بندی کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ گولی اور لاٹھی کے زریعے صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے ریاست خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی نورالحسن کے قتل کے ملزمان کو بے نقاب کیا جائیں ملزمان کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائیں۔صحافی تنظیموں نے مشترکہ قرار داد کے زریعے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی نور الحسن کے لیے شہید پیکج کا اعلان کیا جائیں۔شہیدصحافی کے مقدمہ قتل اقدام قتل میں انسداد دھشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل کی جائیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں