نوشہرہ ،سفاک باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 8 جولائی 2019 23:57

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈہ میں خون کی ہولی سفاک باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق مصری بانڈہ کے علاقہ مانیری میں نزیر ولد گلاب کی منگنی مسماة ( ن) کے ساتھ ہوئی تھی اور اب شادی ہونے کو تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر لڑکی کے باپ نے اپنی بیٹی اور ان کے ہونے والے شوہر کو فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا مصری بانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں