نوشہرہ ،دریا ئے کابل میں نہاتے چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

جمعہ 12 جولائی 2019 19:32

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) نوشہرہ خیرآباد کے مقام پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریا ئے کابل میں نہاتے ہوئے دریائے کابل کی بے رحم موجوں نے چار قیمتی جانوں کو نگل لیا لاشوں کی تلاش جاری واقعات کے مطابق نوشہرہ خیرآباد کے مقام پر چار نوجوان کامران ولد میربر، زوہیب ولد نیازعلی، شعیب ولد نیاز علی اور حسن ولد شریف گرمی کی شدت کو کم کرنے کی عرض سے دریا میں نہارہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ شدید تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے دریا ئے کابل کے بے رحم لہروں نے چاروں نوجوانوں کو لپیٹ میں لے لیا اور ڈوب گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کاروائی شروع کردی گئی تاحال لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں