نوشہرہ ،جائیداد اور دشمنی کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جابحق جبکہ ایک شخص زخمی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) نوشہرہ میں جائیداد اور دشمنی کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جابحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق خون سفید ہوگیا زمین کے تنازعہ اور پانی لگانے پر زبانی تکرار پر سکے بھتجوں خیبرالزمان،امیررحمن،نورزمان،خلیل الرحمن نے سکے چچا آدم خان ولد مسلم خان عمر 66 سال اور چچا زاد بھائی عدنان ولد امروز خان عمر26سال پر اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے آدم خان موقعہ پر جابحق ہوگیا جبکہ عدنان خان شدید زخمی ہوگیا جس کو تشوی شناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔

میاں راشدمموریل ہسپتال پبی میں مقتول آدم خان کے پوسٹ مارٹم کے بعد نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

(جاری ہے)

زخمی عدنان خان کی مدعیت میں تھانہ پبی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔دوسرا واقعہ نوشہرہ کے علاقے مہاجر بازار آکوڑہ خٹک میں پیش آیا پانچ مسلح ملزمان نے والد کی موت کا بدلا لینے کے لیے بھر بازار میں اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے مقامی معروف تاجر مظفر احمد ولد مظفر شاہ ولد جعفر شاہ سکنہ عامر آباد تاجر کالونی آکوڑہ خٹک گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران تاجر مظفر احمد عرف مظفر شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ آکوڑہ خٹک میں پانچ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں