نوشہرہ، مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ،تحریک انصاف کے رہنما حمید اللہ خٹک کے بھائی قتل

ہفتہ 28 مارچ 2020 00:18

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق تحصیل ممبر حمید اللہ خٹک کے بھائی سرگرم سیاسی رہنما سمیع اللہ خٹک مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے موقعہ پر جابحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقتول سمیع اللہ خٹک اپنے دو دوستوں کے ساتھ امیرو کلے گجو خیل اسٹاپ کے قریب موجود تھے کہ مسلح نقاب پوش ملزمان نے اندھا دھن فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگیٹ کلینگ کا معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے مقتول سمیع اللہ خٹک کی نعیش قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کی جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کلیم اللہ خٹک کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔سیاسی خاندان ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں