نوشہرہ،ٹریفک حادثہ ،نوجوان جاں بحق ، دو افراد شدید زخمی

بدھ 24 نومبر 2021 23:57

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) نوشہرہ مانکی شریف روڈ کے مقام پر ٹریفک حادثہ،پولیس کے مطابق المناک حادثہ میں17سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی۔ریسکیو 1122نے موقعہ پر پہنچ کر جابحق اور زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او کے مطابق ٹریفک حادثہ سوزوکی کا موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا۔ریسکیو1122کے مطابق حادثے کے دوران زبیر عمر 17 سال سکنہ خیسری موقع پر ہی جاں بحق جبکہ زخمیوں میں طاہر عمر 20 سال سکنہ خیسری اور قدیم عمر 18 سال سکنہ خیسری شامل ہیں۔تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں