تھانہ جلوزئی پولیس کی کارروائی ،12 سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنیوالا افغانی ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 21 جنوری 2022 19:09

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ جلوزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچے کو اغواء کرکے زیادتی کرنے والا افغانی ملزم گرفتار کرلیا۔بچہ 12 گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب۔19-1-2022کو عشاء کے وقت (گ)ساکن باجوڑ حال جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ اُنکا یتیم بھتیجا آج 05 بجے اپنے چچا کے گھر کیلئے گھر سے نکلا لیکن تاحال نہ وہاں پہنچا نہ ہی واپس گھر آیا۔

ارد گرد اور رشتہ داروں سے معلومات حاصل کی لیکن اُس کا کوئی آتا پتہ نہیں چلا۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 32 مورخہ 19-01-2022 جرم 364 A تھانہ جلوزئی درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بجے کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ظفر خان SHO جلوزئی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

بچے کے تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر تلاش شروع کر دی گئی۔بچے کی گمشدگی کے متعلق کنٹرول کے ذریعے نوشہرہ کے تمام تھانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا۔ناکہ بندیوں کو مزید الرٹ کرکے اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آس پاس کے علاقے میں موجود سنسان علاقوں کو چیک کرکے تسلی کی گئی۔10,12گھنٹوں کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بچے کو مہاجر بازار میں اسلام قصاب کے حجرے سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

بچے کے مطابق ملزم اسماعیل اُسے یہاں لیکر آیا تھا اور رات کو اُسکے ساتھ زیادتی بھی کی۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔24 گھنٹوں کے اندر ملزم اسماعیل ولد مسافر ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا۔بچے کو میڈیکل چیک کیلئے ہسپتال بیجھ دیا گیا جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں