نوشہرہ میں سخت گرمی6سے زائد مقامات پر آتشزدگی کے خوفناک واقعات

اتوار 22 مئی 2022 21:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) نوشہرہ میں سخت گرمی چھ سے زاہد مقامات پر آتشزدگی کے خوفناک واقعات۔آکوڑہ خٹک خوڑ بازار میں آتشزدگی ۔ریسکیو 1122کے مطابق پندہ سے زاہد دوکانات جل کر خاکستر ہوگئی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔آکوڑہ خٹک خوڑ بازار میں آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے کپڑا مارکیٹ میں لگی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 خویشگی پایان شیخ احمد گل بابا کے مقام پر میں چو نے کی بھٹی اور کھیتوں اور بھوس کے تین گوداموں میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

پولیس کے مطابق امدادی کاروائیوں کے دوران تین مقامی رضاکار جھلس کر زخمی ہوگئے۔آگ بجھانے کیلیے ریسکیو اپریشن جاری ہے۔ نوشہرہ آگ نے تیزی کیساتھ گئی دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق تین گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔نوشہرہ گریڈ اسٹیشن اور آدم زئی کے مقامات پر بھی آتشزدگی کے واقعات بھی پیش آئی ریسکیو 1122نے پیشہ ورانہ کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں