کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ردعمل

ہفتہ 10 فروری 2024 23:00

کچھ تمیز کرلیں میں آپکا چچا ہوں، پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں پر ردعمل
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک کی انتخابات کے بعد اپنے حلقے میں باہر نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر دفاع کی موجودگی میں پی ٹی آئی کارکن نعرے لگا رہے ہیں۔پرویز خٹک کو دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نیعمران خان زندہ باد اور کون بچائے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔پرویز خٹک نے نعروں کے جواب میں کہا کہ کچھ تمیز کرلیں میں آپ کا چچا ہوں، آپ میں کوئی تمیز نہیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں