Mنوشہرہ، رسالپور پولیس کی بروقت کاروائی

ی*اقدام قتل کے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار،الہ ضرر 2کلاشنکوف برآمد،مزید تفتیش جاری

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

ر*نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) رسالپور پولیس کی بروقت کاروائی۔اقدام قتل کے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار،الہ ضرر 2کلاشنکوف برآمد،مزید تفتیش جاری ۔

(جاری ہے)

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں مسماتہ نہایت بی بی زوجہ گوہر ساکن رشکئی نے بحالت مجروحیت پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ تنازعہ اراضی چلا آرہا ہے آج نزد موٹروے CNG رشکء ملزمان فیاض،نعیم پسران سبز علی،عزیر ولد فیاض نے بااراداہ قتل ہم پر فائرنگ کرکے جن کے فائر سے لگ کر میں پاؤں پر زخمی ہوئی ہوں۔

مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نے فوری طور پر SHO تھانہ رسالپور کاشف خان،انچارج چوکی بارہ بانڈہ ASI آمان شیر کو ملزمان کی گرفتاری،الہ ضرر کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر کامیاب کاروائی میں ملزم فیاض ولد سبز علی،عزیر ولد فیاض ساکنان رشکئی کو حراست میں لیکر جن کے قبضہ سے 2 عدد کلاشنکوف،ایک پستول برآمد کر لیے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے مزید تفیش جاری ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں