محکمہ خوراک نوشہرہ کا ماہ رمضان میں گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں ، ملاوٹ کرنے ،ناپ تول میں کمی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

پیر 25 مارچ 2024 19:54

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) محکمہ خوراک نوشہرہ کا ماہ رمضان میں گرانفروشوں ، ذخیرہ اندوزوں ، ملاوٹ کرنے اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، ضلع نوشہرہ کے مختلف بازاروں میں چھاپے ،متعدد قصائی گرفتار ، بھاری جرمانے وصول ، دیگر کے خلاف مختلف تھانوں کو مراسلے ارسال ، دکا ندار ماہ رمضان کی بابرکت مہینے میں گراں فروشی اور ملاوٹ سے گریز کریں بصورت دیگر گرفتاریوں ، جرمانوں سمیت ان تمام دکانداروں کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شبیر احمد خان کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر آصف علی شاہ ، شہریار خان اور فوڈ انسپکٹر سلیمان نے بمعہ دیگر اہلکاروں اور پولیس نفری پبی ، جلوزئی ، بارہ بانڈہ سمیت ضلع بھر کے دیگر بازاروں میں گراں فروشی کے خلاف چھاپوں کے دوران کئی قصائی گرفتار کر دئیے جبکہ دیگر سے 60ہزار روپے جرمانہ وصول کردیا گیا ہے ، انہوں نے اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والے تمام دکانداروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں گراں فروشی سے گریز کریں سرکاری نرخ نامے کی بجائے خود ساختہ نرخ نامے چلانے والوں اور محکمہ خوراک کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں