نوشکی،قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام، محکمہ زراعت بلوچستان اور وفاق کے اشتراک سے زمینداروں میں سورج مکھی کے بیج تقسیم

جمعرات 23 جولائی 2020 20:37

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2020ء) قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام اور محکمہ زراعت بلوچستان اور وفاق کے اشتراک سے سورج مکھی کی پیداوار صلاحیت کو مزید منافع بخش بنانے کے تحت ضلع نوشکی میں محکمہ زراعت توسیعی کی جانب سے ڈائریکٹریٹ ایگریکلچر آئل سیڈز کی تعاون سے ضلع نوشکی کے زمینداروں میں ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی زراعت خالد محمود بادینی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر پلانٹ پروٹکشن خلیل احمد مینگل اور ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ نوشکی ثنا اللہ بادینی سورج مکھی کے بیج تقسیم کردئیے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر توسیعی زراعت خالد محمود بادینی نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نوشکی ایک زرخیز سرزمین ہے، قدرتی طور پر نوشکی کے زمین زرعی پیداوار کے لئے موضوع ہے ، یہاں پر کپاس، انگور اور دیگر فصلوں اور باغات کے بعد سورج مکھی کا فصل بھی موضوع پے جو منافع بخش ہے، سورج مکھی کا فصل تین مہینوں میں تیار ہوتا ہے،اور پانی بھی کم استعمال ہوتا ہے محکمہ زراعت سورج کا پیداوار بڑھانے کے لئے مفت اس کا بیج تقسیم کررہی ہے کیونکہ سورج مکھی کی فصل سے آئل تیار ہوتا ہے جو کہ ایک منافع بخش کاروبار ہے، نوشکی کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ دیگر فصلات کے ساتھ ساتھ سورج مکھی کی فصل کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاشت کریں ۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں