#نوشکی ، نااہل ناکام وبدعنوان عناصر سے نجات ،اسلامی حکومت کے قیام اور ترقی وخوشحالی امن وعدل کیلئے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں، ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 20 مارچ 2019 20:15

ً نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ نااہل ناکام وبدعنوان عناصر سے نجات ،اسلامی حکومت کے قیام اور ترقی وخوشحالی امن وعدل کیلئے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دیں ۔موروثیت وکرپشن نے سیاست کو بدنام کر دیا ہے رابطہ عوام مہم میں عوام کو کھرے کوٹے سیاست دانوں،لٹیرے ودیانت دارپارٹی کی پہچان دینے کیساتھ بلوچستان کے مسائل بھی اجاگر کریں گے سیاست کو کاروبار وخاندانی پراپرٹی بنانے والے عوام کی خدمت نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع لسبیلہ میں مختلف مقامات پر تقاریب ،ڈورٹوڈور رابطوں کے دوران گفتگومیں کہی اس موقع پر امیر ضلع لسبیلہ مولانا عبدالمالک رونجہ ودیگر ذمہ داران بھی موجودتھے انہو ں نے کہا جماعت اسلامی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں عوام کو جماعت اسلامی کی حقیقت دیانت وخدمت کا معلوم ہوجائے تو بدعنوانی وموروثیت میں چھپے سیاست کے نام پر پراپرٹیاں ناکام ہوگی ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی آئیڈیل سیاسی جمہوری اسلامی پارٹی ہے جس میں دیانت وخدمت کے جزبے سے سرشار قیادت وذمہ داران ہیں ہم نے سیاست کو بدعنوانی وموروثیت اور جرائم سے پاک کرنا ہے ۔سب ملکر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں بدقسمتی سے جماعت اسلامی کی حقانیت ،خدمت وجہوری جدوجہد سے عوام کو دوررکھا جارہا ہے جماعت اسلامی اور ان کے قائدین کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاگیا ہے جماعت اسلامی کو بدنام کرنے کیلئے ہر ناجائز جدوجہد ،پروپیگنڈہ کیا گیا مگر الحمد اللہ ان تمام پروپیگنڈے ،الزامات وجھوٹے فتوئوں کے باوجودجماعت اسلامی عوام میں مقبول ہورہی ہے انشاء اللہ وہ دوردُورنہیں جب جماعت اسلامی عوامی خدمت ونفاذ اسلام کیلئے اس ملک کی مقتدر پارٹی ہوگی ہم عوام کی قوت سے عوام کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جماعت اسلامی کی دینی تعلیمی سیاسی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ملک وملت کے خلاف جاری سازشوں کا مقابلہ جماعت اسلامی کے قائدین نے پارلیمنٹ میں سب سے بڑھ کرکیاہے ہمارے قائدین کو آج بھی دنیا میں اسلام وپاکستان سے محبت کے جرم میں پھانسیاں دی جارہی ہے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں