نوشکی آرسی ڈی شاہراہ جنگلات کے مقام پرخوفناک ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ،14 شدید زخمی

اتوار 31 مئی 2020 16:25

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) نوشکی آرسی ڈی شاہراہ جنگلات کے مقام پر ڈبل ڈور پک اپ اور فیلڈر کارموٹر میں خوفناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نوشکی سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر جنگلات کے مقام قومی شاہراہ پر خاران سے آنے والی فیلڈر گاڑی اور کوئٹہ سے گردی جنگل جانے والی ڈبل ڈور پک اپ گاڑی میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں عطاء اللہ ولد محمد وارث سکنہ خاران ،محمد ستار ولد نامعلوم ساکن کچلاک،عبدالرشید ولد محمد حیات ساکن خاران،مسمات راشدہ دختر عبدالرشید ساکن خاران جان بحق ہوگئے جبکہ 14 زخمیوں میں شاہینہ دختر عبدالرشید ،عادل ولد عبدالرشید،محمد حنیف ،حکمت اللہ۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ۔اسد اللہ۔رحمت للہ۔عبدالباری پسران شمس الدین ساکنان کچلاک ،سجاد احمد ولد حاجی گل محمد چنال ساکن خاران ،خیال محمد ولد قائم خان ،محمد قاسم ولد محمد رمضان ،حضرت نبی ولد حضرت عمر،محمد رسول محمد زئی،اللہ گل ولد نورالدین ساکنان کچلاک کے نام شامل ہیں، زخمیوں اور جان بحق افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا، اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد، ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل، ڈاکٹر ظفر مینگل ، ڈاکٹر حفیظ مینگل اور ڈاکٹر ناصر سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے ٹیم نے زخمیوں کو فوری امداد دیدی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوبان سلیم دشتی، ایس ایچ او علی احمد بگٹی سمیت لیویز اور پولیس کے اہلکار موجود تھے، جان بحق افراد کے میتوں کو انکے آبائی علاقوں کے لئے اور جبکہ تمام زخمی افراد کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ،علاوہ ازیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حاجی میر ولی محمد بادینی میموریل ٹرسٹ کے ایمبولینس اور چیرمین میر رحمت بادینی، سمیت دیگر سماجی اور رضاء کار افراد سول ہسپتال نوشکی پہنچے اور امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں