پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر کے قیادت میں یوم پاکستان 23مارچ کے مناسبت سے جوش وخروش کے ساتھ ریلی نکالی گئی

جمعہ 23 مارچ 2018 16:50

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار پرنس عبدالقادر رخشانی کے قیادت میں یوم پاکستان 23مارچ کے مناسبت سے جوش وخروش کے ساتھ ریلی نکالی گئی،شرکاء نے ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ،بینرزاور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے،ریلی کے شرکاء نے مختلف مقامات پردھول کے تھاپ پر رقص کیا ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار پرنس عبدالقادر رخشانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمیں بہت سے قربانیوں کے بعد ملاہے ،پاکستان کے قیام مسلمانوں کا دیرینہ خواب تھا ،جسے برصغیر کے مسلمانوں نے قربانیوں کے زریعے حاصل کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،پاکستان کا دفاع غیور مسلح افواج کے وجہ سے ناقابل تسخیر بن چکاہے ،پاکستان تحریک انصاف مسلح افواج کے ساتھ ملک کے دفاع ،سلامتی اورترقی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی،عوام پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط بناکر ملکی ترقی میں بھرپورحصہ لیں اور ملک کو کرپٹ،نیب زدہ سیاستدانوں سے نجات دلائیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف بیرونی واندرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے نوجوان مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں