آج کا دن ہمیں اتحاد اتفاق و یکجہتی کا درس دیتا ہیں ،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

بزرگوں نے بیش بہا قربانیاں دے کر ملک حاصل کیا ،ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے ، نو منتخب رکن قومی اسمبلی

منگل 14 اگست 2018 18:10

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی نے 14 اگست یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد اتفاق و یکجہتی کا درس دیتا ہیں آج کا دن انتہائی خوشی کا دن ہیں دنیا میں وہ قومیں ترقی کریں گے جنہیں اپنے وطن وقوم سے پیار و محبت ہو اس ملک کو بنانے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بیش بہا قربانی دے کر ملک حاصل کیا ہے ،ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنی چاہیے بلکہ ان ہستیوں کے قربانیوں کو مشعل راہ بناکر انکے نقش قدم پر چلے انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہیں اور ہمیں اپنے ملک و قوم پہ ناز ہیں انہوں نے 14 اگست کے دن نوشکی میں بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے روایت کے بالکل برعکس ہے جو معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس واقع کی جتنی مزمت کی جائے کم ہیں اور انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں تاکہ پھر ایسے واقع پیش نہ آئے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو جلد صحت یاب کریں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں