میرحاصل خان بزنجو نے پارلیمنٹ آئین کی بالا دستی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے گران قدر خدمات سرانجام دی،رہنما نیشنل پارٹی

اتوار 20 ستمبر 2020 21:30

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2020ء) نیشنل پارٹی کے زیر اھتمام میر حاصل خان بزنجو کے تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری جان بلیدی میر عبد الخالق بلوچ سردار آصف شیر جمالدینی خیر بخش بلوچ رحمت بلوچ یاسمین لہڑی ڈاکٹر اسحاق بلوچ عبد الرسول بلوچ اسلم بلوچ میران بخش بلوچ فاروق بلوچ بی این پی کے ضلعی صدر عطا اللہ بلوچ جے یو آئی کے مولانا منظور بلوچ میرخورشید جمال دینی جماعت اسلامی کے امیر حافظ میطع الرحمان پیپلز پارٹی کے صدر ابراہیم بلوچ اور دیگر رہنماں نے خطاب کیا مقررین نے کہا میرحاصل خان بزنجو نے پارلیمنٹ آئین کی بالا دستی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے گران قدر خدمات سرانجام دی انہوں نے بلوچستان اور محکوم اقوام کے لیے ہرفورم پر آواز بلند کی ان انتقال سے جو خلا پیدا ہو ا وہ صدیوں میں پورا نہیں ہو گا ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا وہ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہو ئے ہے لیکن انکی سوچ اور فکر آج بھی ہمارے ساتھ ہے ہم انکے مشن اور وثیرن کے تکمیل کے لیے کوشاں ہیں مقررین نے کہا بلوچ قوم کو کمزور کرنے کے لیے مختلف سازشیں ہو رہی ہے اس وقت اور حالات کا تقاضا ہے بلوچ قوم پرست جماعتیں کم ازکم نقاط پر یکجا ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں مقررین نے کہا موجودہ حکمرانوں کو عوام سے کوئی ھمدردی نہیں ہے عام کی رائے پر ڈاکہ ڈال عوام پر سیلیکٹڈ نمائندے لائے گئے ہیں حکمرانوں کو بلوچستان کے مسئلہ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے مشرف کے دور میں بلوچستان میں جو آگ لگائی گئی تھی اس شعلے آج بھی بلوچستان کو اپنے لیپٹ میں لے ہو ئے ہیں ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان دینا میں تنہا رہ گیا ہے ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے مہنگائی بیروزگاری عروج پر ہے مقررین نے کہا اگست کا مہینہ بلوچستان کے لیے نیک شگون نہیں ہے مقررین نے کہا میرحاصل خان عظیم انسان باکردار سیاست دان اور عوام دوست انسان تھے حاصل خان بزنجو پورے ریجن کے لیڈر تھے انہوں نے آخری سانس تک جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالا دستی جدوجہد جاری رکھی اور اپنے اصولوں پر کوئی سمجوتھ نہیں کیا

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں