میرخورشید احمد جمالدینی کا شہید نور استمان میر نورالدین خان مینگل کی دسویں برسی پر خراج عقیدت پیش

منگل 13 اکتوبر 2020 21:11

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء میر خورشید احمد جمالدینی نے پارٹی کے مرکزی رہنما شہید نور استمان میر نورالدین خان مینگل کے دسویں برسی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن نہ صرف بی این پی بلکہ بلوچستان ایک عظیم قومی رہنما سے محروم ہوگیا کیونکہ شھید میر نورالدین مینگل نے اپنی پوری زندگی بلوچستان و بلوچ قوم کے محرومیوں کے خلاف جدوجہد میں گزاری شہید میر نورالدین مینگل کا شمار بلوچستان کے دانشور و مفکر رہنماں میں کیا جاتا تھا شہید جس بھی محفل یا تقریب میں بیٹھتا تو دلیل اور لاجک کے ساتھ بحث میں حصہ لیتا انہوں نے کہا کہ شہید میر نورالدین مینگل کے شہادت سے پارٹی ایک تھنک ٹینک سے محروم ہوگئی پارٹی میں جب مشکل حالات تھے اور مشرف کے آمریت کا دور دورا تھا تو شہید نورالدین مینگل اپنی سیاسی بصیرت اور دلیل سے پارٹی کارکنوں کے تربیت میں مصروف عمل تھا پارٹی ایسے عظیم رہنما کے جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتی ہیں اور انکے بلوچستان و بلوچ قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے فکر و فلسفے پر کاربند رہتے ہوئے انکے ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں متحد ہوکر بلوچستان کے قومی جدوجہد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے اصولی جدوجہد پر عمل پیرا ہوکر بلوچستان کے لوگوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر موثر انداز میں آواز بلند کررہا ہے اور بحثیت قومی پارٹی کے بلوچستان میں ہونے والے استحصالانہ پالیسیوں کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، انہوں نے کہاکہ بی این پی کے قائدین اور کارکنوں نے اپنے لہو کی نزرانہ پیش کی ہے، بی این پی شہدا کی پارٹی ہے جنہوں نے اس سرزمین کے لئے قربان ہوئے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں