سول ہسپتال کوئٹہ کے پیرامیڈکس پر ڈاکٹروں کا تشدد ناقابل برداشت عمل ، شدید مذمت کرتے ہیں،پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نوشکی

جمعہ 10 ستمبر 2021 23:30

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2021ء) سول ہسپتال کوئٹہ کے پیرامیڈکس پر ڈاکٹروں کا تشدد ناقابل برداشت عمل ہے جس کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نوشکی کے صدر میر افضل خان بادینی جنرل سیکرٹری رحمان خان مینگل چیئرمین مولا بخش مینگل سینئر نائب صدر شوکت شاہ وائس چیئرمین ولی خان جمالدینی عطااللہ مینگل فنانس سیکریٹری محمد ہاشم مینگل منظور احمد بادینی شکاری عبدالقدوس کریم خان مینگل حاجی گل بادینی آغا عبد شاہ میرزا خان مینگل عبدالرف زبرین اپنے جاری مشترکہ یان میں کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے پیرامیڈکس پر ڈاکٹروں کا تشدد ناقابل برداشت عمل ہے جس کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کو اپنا جاگیر سمجھتے ہے غنڈہ گردی کرپشن بلیک میلنگ ان کا معمول بن چکا ہے پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال یونٹ کے صدر حاجی شفا مینگل اور اس کے کابینہ ہمیشہ اپنے ممبران کے حقوق کی خاطر عملی جدوجہد کی یے اور ان غنڈوں کے نظروں میں نظر ملا کر اپنے ممبران کی دفاع کیا ہے جس کی وجہ سے سول ہسپتال یونٹ میں پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا مورال بلند ہوا ہے حاجی شفا مینگل اپنے کو اکیلا نہ سمجھے پورے بلوچستان کے پیرامیڈیکس اس کے ساتھ ہیں جب صوبائی صدر احتجاج کا کال دے گا تو انشااللہ کے پیرامیڈیکس کو صف اول میں پائے گا۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں