انتظامیہ اصل تاجروں اور شوگر ڈیلرز کے بجائے مخصوص لوگوں کو چینی فراہم کررہے ہیں، انجمن تاجران

پیر 4 مارچ 2024 22:47

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مارچ2024ء) انجمن تاجران کے ضلعی دفتر میں نوشکی شہر میں چینی کے شارٹیج اور بحران کے خلاف انجمن تاجران نوشکی کے کابینہ اور شوگر ڈیلرز کا مشترکہ اجلاس صدر انجمن تاجران نوشکی سعید بلوچ منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چینی بحران اور شارٹیج کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نوشکی انتظامیہ کی جانب سے شارٹیج اور بحران پیدا کرنے اور مخصوص ڈیلروں کو چینی پرمنٹ جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ نوشکی انتظامیہ نوشکی کے اصل تاجروں اور شوگر ڈیلرز کے بجائے مخصوص لوگوں کو چینی فراہم کررہے ہیں ۔

جس سے چینی نوشکی شہر آنے کے بجائے باہر سمگلنگ ہورہا ہے ۔ جس سے چینی کی شدید قلت اور بحران پیدا ہوا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوشکی انتظامیہ کے بالا آفیسران سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اگر نوشکی انتظامیہ نے چینی بحران اور شارٹیج کو ختم نہ کرسکا یا اصل شوگر ڈیلروں کو پرمنٹ نہ دی گء تو روزانہ کے بنیاد پر نوشکی کے ہر چوک پر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گااگر پھر بھی نوشکی انتظامیہ نے سنجیدگی سے مسئلہ کو حل نہ کرسکا تو پہلا اور دوسرا رمضان کو نوشکی شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں