کئی ماہ سے اسرائیل نے فلسطین میں فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کر رکھی،رخشان ویلفیئر فورم

جمعہ 22 مارچ 2024 23:00

د*نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) رخشان ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے رخشان فورم کے چیئرمین کامریڈ جمیل بلوچ جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر حافظ میطع الرحمان مینگل سینیر صحافی سعید بلوچ صدام حسین جماعت اسلامی کے رہنما شبیر احمد مینگل امیر محمد محمد حسنی ملنگ عرفان ا ور علی اصغر بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیل نے فلسطین میں فلسطینیوں کی نسل کشی شروع کر رکھی انسانیت کے علمبردار امریکہ کی مکمل سرپرستی میں فلسطین کے نہتے فلسطینیوں کا جس طرح قتل عام کیا جارہا ہے تاریخ میں اسکی نظیر نہیں ملتی ہسپتالوں پر بھی بمباری کرکے انسانیت کی توئین کی جارہی ہے مقررین نے کہا 57 اسلامی ممالک اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کے لیے اسرائیلی ظلم زیادتیوں کے خلاف لب کشائی تک نہیں کررہے ہیں جبکہ دیگر غیر اسلامی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف غیر مسلم احتجاج کر رہے ہیں جو ہمارے لیے باعث ندامت ہے مقررین نے کہا جس طرح امریکہ ا ور اسکے حواری نیٹو کے 55 ممالک کو افغانستان میں جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں اور فوجی قوت کے باوجود ذلت آمیز شکت کا سامنا کرنا پڑا انشا اللہ اسرائیل اور امریکہ کو فلسطین میں بھی عبرتناک رسوائی ا ور شکت سے دو چار ہونا پڑیگا مقررین نے کہا بدر میں اللہ تعالی کے نصرت سے جس طرح کافروں کو انفرادی قوت اور ہتھیاروں کے باوجود رسوائی نصیب ہوئی فرعون کے واقعہ سے اسرائیل کو سبق سکھانا چائیے مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا فلسطین میں ظلم اور جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں مقررین نے کہا اگر مسلم ممالک اپنے آقا کی خوشنودی کے لیے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے تو وہ امریکہ اور اسرائیل کے ظلم اور جارحیت سے کسی طرح محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں جمعہ مبارک کے اجتماعات میں فلسطینیوں کے لیے دعا کریں۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں