پولیو خطرناک مرض ہے،شکار ہونیوالا بچہ زندگی بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے ، ڈپٹی کمشنر نوشکی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:40

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) پولیو ایک خطرناک مرض ہے،جو بچہ اسکا شکار ہوتے ہیں وہ زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتا ہے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشکی خدائے نظر بڑیچ نے ڈی ایچ اوآفس میں تین روزہ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ نوشکی کے باشعورعوام 18ستمبر سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ تعدادمیں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاکر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں اس مہم کو قومی فریضہ اور جہاد سمجھ کر حصہ لیں،حکومت نے پاکستان کو پولیو فری زون بنانے کا تہیہ کررکھاہے کیونکہ اس وقت پاکستان سمیت تین ممالک میں پولیو کے وائرس موجود ہیں،جو ہمارے لئے سوالیہ نشان ہے،اپنے قومی جزبہ ،محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے پاکستان کو پولیو سے پاک کریں،ضلع نوشکی میں 32224بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 125موبائل ٹیمیں 6ٹرانزٹ پوائنٹ اور 11فکسڈ پوائنٹ بنائے گئے ہیںسیکورٹی اور تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خدائے نظر بڑیچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد،ضلعی انسداد پولیوآفیسر ڈبلیوایچ او ڈاکٹر مشتاق مینگل،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عبدالرحمان شیرانی ،ظہوراحمد مینگل اور نیشنل پروگرام ایمپلائز یونین کے صدر رازق زہری نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے۔

متعلقہ عنوان :

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں