نومنتخب پینل کرکٹ کے بہتری کے لیے کام کرینگے

الیکشن مرحلہ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا ،انجمن تاجران

پیر 11 مارچ 2024 22:54

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) انجمن تاجران کے صدر اور ٹیب بال کرکٹ ایسوسی ایشن نوشکی کے الیکشن کمیٹی کے سربراہ سعید بلوچ نے الیکشن کمیٹی کے ممبران لالہ حنیفہ بڑیچ ، نیاز اللہ محمد حسنی ، برکت زیب سمالانی اور مبصر کوچ کیپٹن ظہور احمد بادینی و دونوں پینلوں کے موجودگی میں الیکشن رزلٹ کے اعلان کے موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ الیکشن میں ہار جیت ہوتا ہے ۔

جو پینل جیتا ہے وہ سب ٹیموں کی نمائندگی کریں ۔ ٹیب بال کے الیکشن بہترین انداز میں منعقد ہوئے جس سے سپورٹس کرکٹ کے کھلاڑی اور پینلز نمائندے اور مبصرین مطمئن ہوئے ۔ اور الیکشن مرحلہ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ اس الیکشن کو نوشکی سمیت پورے بلوچستان اور ملکی سطح پر دیکھا گیا ۔ میں امید ظاہر کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

نومنتخب پینل کرکٹ کے بہتری کے لیے کام کرینگے تمام ٹیموں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔

انہوں نے الیکشن رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ٹوٹل 60 ٹیموں نے الیکشن میں اپنے حق رائے دہی کو استعمال کئیے ۔ کرکٹ دوست پینل نے 37 ووٹ حاصل کئیے ، جبکہ مدمقابل سابقہ TBCA پینل نے 23 ووٹ حاصل کئے اس طرح کرکٹ دوست پینل نے الیکشن 14 ووٹوں سے جیت لیا ۔ علاہ ازیں رحمان خان مینگل نے اس موقع پر کرکٹ دوست پینل کے نومنتخب صدر نصیب جمالدینی کو مبارکباد پیش کی اور نصیب جمالدینی نے کامیابی پر تمام ٹیموں کا شکریہ ادا کیا ۔ کرکٹ دوست پینل کے کامیاب امیدواروں کو الیکشن کمیٹی کے چیرمین سعید بلوچ نے الیکشن کمیٹی ممبران کے موجودگی میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔ اس کے علاہ مختلف حماییتی ٹیموں کی جانب سے کرکٹ دوست پینل کے کامیاب امیدواروں کو ہار پہنا لئے ۔

نوشکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں