یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتما م یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد

منگل 4 فروری 2020 14:59

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2020ء) یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوسائٹی اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمامیکجہتی کشمیر واک کا انعقاد، اساتذہ، یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبران طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ پروفیسر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر محمد فہیم نے کی ریلی میں شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے اور اس عزم کا عادہ کیا کہ پاکستانی قوم کشمیری قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وی سی ڈاکٹر زکریا زاکر نے پیغام دیا کہ انشاء اللہ بہت جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا۔

(جاری ہے)

کشمیر کی آزادی کے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جو ظلم ہمارے کشمیری بہن و بھائیوں پر کر رہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔عالمی برادری کو چاہیے کہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوائے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں