اوکاڑہ، 27دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی منائی جائے گی،چوہدری سجاد الحسن

اتوار 16 دسمبر 2018 19:30

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی و سٹی تنظیم کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر و سابق ایم این اے چوہدری سجاد الحسن منعقد ہوا۔ جس میں طے کیا گیا کہ27دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی کی مرکزی تقریب پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے زیر اہتمام شام 5بجے گول چوک اوکاڑہ میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی یاد میں منعقد ہونے والی اس دعائیہ تقریب سے قبل پارٹی کے سینئر مقامی رہنما شہید رانی کی خدمات اور افکار پر روشنی ڈالیں گے اور تقریب کے اختتا م پر شمعیں روشن کی جائیں گی ۔ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن نے پارٹی کارکنوں سے تقریب میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور بر سی کی تقریب میں شرکت کرنے والے کارکنان کیلئے سہولیات اور سبیل کے اہتمام کیلئے سٹی جنرل سیکرٹری راو رفیق ، سلیم نوناری ، سلمان قریشی ، ملک احسان ، ملک یونس اور کاظم پاشا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جو تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں