اوکاڑہ ،غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والوں کے خلاف کاروائی

اتوار 19 مئی 2019 18:10

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں کی ہدائیت پر سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانامحسن غلام صابر کی غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں اور ویگنو و بسوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر لگانے والوں کے خلاف کاروائی۔

(جاری ہے)

دو موٹر مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے جبکہ غیر قانونی ایل پی جی ڈیکنٹنگ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانامحسن غلام صابر نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں عوام کے سفر کو محفوظ اور ا?رام دہ بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع میں ایل پی جی ڈیکنٹگ کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں