اوکاڑہ ،اغواء کی پانچ مختلف وارداتوں میں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر چار لڑکیوں سمیت چھ افراد کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے

اتوار 16 جون 2019 18:35

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) اغواء کی پانچ مختلف وارداتوں میںاسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر چار لڑکیوں سمیت چھ افراد کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ہنجری پور کے رہائشی محمد اسلم کی 20سالہ بیٹی نبیلا بی بی اور 18سالہ بہو ثناء بی بی کو آتیش اسلحہ سے مسلح حافظ اسلم، ارشد، یونس، شفیع، محمد حسن ، محمد حسین، اللہ دتہ اور طارق گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔

دوسری واردات میں نواحی قصبہ 53ٹو ایل کے رہائشی مسرت بی بی کی بیٹی افسراں بی بی کو آتیش اسلحہ سے مسلح اقبال، شکیل اور خالد محمود وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ 17ون اے ایل کے رہائشی عبدالستار کی بیٹی اقصیٰ بی بی کو آتیش اسلحہ سے مسلح نوید ولد یوسف وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔

(جاری ہے)

چوتھی واردات میں مظفر کالونی اوکاڑہ کے رہائشی غلام مرتضیٰ کو آتیش اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ پانچویں واردات میں بستی رحمت پورہ کے رہائشی شاہد جمیل کے 12سالہ بیٹے ریحان شاہد کو آتیش اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں