اوکاڑہ،دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ،ایک بچی کی نعش 30 گھنٹے گذرنے تک بھی نہ مل سکی

منگل 19 نومبر 2019 17:30

اوکاڑہ،دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کاواقعہ،ایک بچی کی نعش 30 گھنٹے گذرنے تک بھی نہ مل سکی
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) دریائے ستلج میں ملحو شیخوکا کے قریب گذشتہ روز کشتی ڈوبنے کے نتیجے میںسات افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے ایک بچی ارم بی بی کی نعش کشتی ڈوبنے سے 30 گھنٹے گزرنے تک بھی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 ظفر اقبال نے اے پی پی کو بتایا کہ کل ریسکیو ٹیموں کی سر توڑ کوشش کے بعداندھیرے کی وجہ سے سرچ آپریشن روکنا پڑا اور آج پھر اوکاڑہ،دیپالپوراور لاہور کی ٹیموں نے تلاش شروع کردی ہے امید ہے کہ ریسکیو ٹیمیں نعش تلاش کر نے میں کامیاب ہوجائینگی۔

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرو سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر وٹونے کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ کے فوری بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوری نوٹس لینے اور ضلعی انتظامیہ،ریسکیو 1122کی طرف سے فوری امدادی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہل علاقہ کی طرف سے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ منچن آباد سے اوکاڑہ ضلع کو ملانے کیلئے دریا پر ایک پل بنوایا جائے اور جاںبحق ہونے والے افراد کے ورثاء کی مالی اعانت کی جائے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں