ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کی خوشحالی ،استحکام اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر دیوار کو مسمار کر دیا جائیگا،ثانیہ کامران

اپوزیشن کے تخریبی عناصر کو ایک بار پھر مایوسیوں کاسامنا کرنا پڑے گا،ممبر صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین تحریک انصاف پنجاب

اتوار 29 نومبر 2020 17:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) ثانیہ کامران ممبر صوبائی اسمبلی و صدر شعبہ خواتین تحریک انصاف پنجاب نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کی خوشحالی ،استحکام اور ترقی کی راہ میں آنے والی ہر دیوار کو مسمار کر دیا جائے گا اپوزیشن کے تخریبی عناصر کو ایک بار پھر مایوسیوں کاسامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نے تحریک انصاف یوتھ اوکاڑہ کے رہنما میاں حمزہ اکرم کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی قیادت پاکستان کی خوشحالی،استحکام اور ترقی کی منزل کو کھوٹا کرنے والوں کو ناکام بنا دیں گے ، اپوزیشن شور شرابے کی بجائے اپنے اپنے مینڈیٹ کے مطابق عوام کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، اور تحریک انصاف کامقابلہ کرنا ہی ہے تو عمران خان کی طرح دن رات عوام کی خدمت کرکے کریں ،انہوں نے کہاکہ کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عوام نے جلسوں میں اپنی عدم شرکت سے اپنے فیصلہ کا اظہار کر دیا ہے جسے اپوزیشن بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرنے کے رویے کو اپنا رہی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں