یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو کیسے نااہل قرار دیا جائے،شیخ رشید

یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہو گا جو ان کے گلے پڑے گا،حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 5 جنوری 2023 09:52

یہ سوچ رہے ہیں کہ عمران خان کو کیسے نااہل قرار دیا جائے،شیخ رشید
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 05 جنوری2023ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا لیکن اُلٹا عمران خان مزید مضبوط اور مقبول ہوگیا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے نااہل قرار دیا جائے،یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہو گا جو انکے گلے پڑے گا۔

عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا ،حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے،8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجرتنظیموں کواعتماد میں لے۔حکومت معاشی ،سیاسی استحکام لا سکی اور نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔

(جاری ہے)

غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُسکے اتحادیوں کو ہوا ہے،اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائرآدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے،شیڈول طے کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ ہمسایہ مل کے معاملے پرسوچ سمجھ کےبیان دیں،وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ انکا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی،ایم کیو ایم اب پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے سپرٹیکس روک دیا،100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی،انکی سوئی عمران کو لگنے والی گولیاں پر اٹکی ہے کہ 3 تھیں یا 4 تھیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سیکورٹی سے منسلک کیا ہے اور قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے،عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں